حکومت سندھ کی ریسکیو 1122سروس شروع کرنے کی تیاری

حکومت سندھ کی ریسکیو 1122سروس شروع کرنے کی تیاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے صوبے میں تیسری بارریسکیو 1122سروس شروع کرنے کی تیاری کرلی ہے،ریسکیو1122سروس پہلے شہری حکومت پھروزارت بلدیات کے تحت ناکامی سے دوچارہوچکی ہے،تیسری بارسندھ حکومت کی نگرانی میں افتتاح ہوگا۔صوبہ سندھ میں تیسری بارریسکیو 1122سروس شروع کرنے کا فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زہر صدارت اجلاس میں کیا گیا، جس میں صوبے بھر میں مرحلہ وارریسکیو 1122سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا،پہلے مرحلے میں سروس کا آغاز کراچی سے کیا جائے گا۔چیف سیکریٹری کا کہنا ہے کہ سندھ ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز ایکٹ 2019 کا ڈرافٹ 2 دن میں وزیر اعلی کو بھیجواد یا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں شہرکے مختلف مقامات پر 31 اسٹیشن بنائے جائیں گے، جہاں ایمبولینس اور فائر ٹینڈربھی موجود ہونگے۔ چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق حادثات اور ہنگامی صورتحال میں بروقت اورفوری طبی امداد بھی ریسکیو 1122 کے ذریعے دی جائے گی۔اجلاس میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری خزانہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید :

صفحہ اول -