ہیموفیلیا سے آگاہی کا عالمی دن آج منایا جائے گا

ہیموفیلیا سے آگاہی کا عالمی دن آج منایا جائے گا

  

ؑ لاہور(پ ر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض خون سے متعلقہ بیماری ہیموفیلیا سے آگاہی کا عالمی دنآج کومنایا جائے گاورلڈ ہیمو فیلیا ڈے کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت،بلڈ ڈونرز اورسماجی تنظیموں کے زیر انتظام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔

جس سے ماہرین صحت اور مقررین خطاب کرتے ہوئے خون کی بیماری ہیمو فلیا کی بنیادی علامات سے آگاہی فراہم کریں گے۔

میڈیکل سپرٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں ڈاکٹر عمر غوری نے بتایا ہے کہ ہیمو فیلیا خون کی ایک ایسی بیماری ہے جس میں خون جمانے والے فیکٹرز کی کمی واقع ہو جاتی ہے اس مرض میں مبتلا مریض کو چوٹ لگنے سے یا معمولی زخم سے خون بہنا شروع ہو جاتا ہے اور جاری رہتا ہے اس مرض میں17برس سے 20برس تک کی عمر کے نوجوان مبتلا ہو تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات دے کرمریضوں کی زندگی بچائی جا سکتی ہے۔#/s#

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -