عمران خان کے2012ء میں اثاثے60کروڑ تھے اب اربوں میں ہیں،پرویز ملک

عمران خان کے2012ء میں اثاثے60کروڑ تھے اب اربوں میں ہیں،پرویز ملک

لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمدپرویز ملک وجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر،عامر خان نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا‘ عمران خان دھمکیاں نہ دیں، عمران خان کے 2012میں اثاثے 60کروڑ تھے وہ اربوں میں کیسے پہنچے،۔ آج نیب خاموش ہے کیونکہ پشاور میٹرو میں وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کی ہے، ملکی قرضہ روزانہ 16ارب روپے بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی ہو رہی ہے، جہانگیر ترین منی لانڈرنگ‘ علیمہ خان کی بے نامی جائیداد کا جواب دینا ہو گا۔

۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید توصیف شاہ غزالی سلیم بٹ چوہدری شہباز ،رانا احسن شرافت،سمیت دیگر بھی وجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی خواہش ہے کہ ان کی نالائقی اور نااہلی پر کوئی سوال نہ اٹھائے، علیمہ باجی کی چوری اور جہانگیر ترین کی منی لانڈرنگ کی بات نہ ہو لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ دوسروں کی عزتوں کو اچھالو گے تو انگلیاں تو اٹھیں گی،حکومت کی جانب سے ہم پر وہی کنٹینر والے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ایسی گفتگو اور جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ تحریک انصاف فنڈنگ کیس، جہانگیر ترین کیس اور علیمہ باجی کی بے نامی جائیداد بارے بھی فواد چودھری کوبتانا چاہیے، موجودہ حکومت کو خود بھی اپنے نالائق اور نااہل ہونے کا پتا چل گیا ہے، اسحاق ڈار کی زبان بند کرنے سے بائیس کروڑ عوام کی زبان بند نہیں ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1