حکومتی نااہلی کی وجہ سے ناجائز منافع خور سرگرم ہو چکے ہیں،اشرف بھٹی

حکومتی نااہلی کی وجہ سے ناجائز منافع خور سرگرم ہو چکے ہیں،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد سے قبل ہی اس وقت مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے اور حکومتی نااہلی کی وجہ سے ناجائز منافع خور سرگرم ہو چکے ہیں، دال، چینی، سبزی، پھلوں سمیت ضروریات زندگی اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں خوفناک اضافے نے حکومتی کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔

نہوں نے کہا کہ حکومت نام کی کوئی چیز کہیں پر بھی نظر نہیں آ رہی ہے ۔

ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر کے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔


، حکومت رمضان المبارک میں لاکھوں روپے کی سبسڈی دیتی ہے، اس کا چیک اینڈ بیلنس ہونا بھی ضروری ہے کہ عوام کو اس سبسڈی کا براہ راست کوئی فائدہ بھی ہورہا ہے یا نہیں، رمضان المبارک میں روز مرہ کے استعمال کی اشیاء پر ٹیکس کی چھوٹ ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگر مہنگائی کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے تو اسے کاغذی کارروائی کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہونگے تاکہ غریب عوام بھی پیٹ بھر کر کھانا کھا سکیں وگرنہ یہی غریب جب سڑکوں پر اپنے حقوق کے لئے نکل آئے تو پھر نام نہاد تبدیلی والوں کو منہ چھپانے کے لئے بھی جگہ نہیں ملے گی۔