علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کوکتابوں کی ترسیل شروع کردی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کوکتابوں کی ترسیل شروع کردی

  

لاہور(پ ر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار ء میں پیش کئے گئے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخل 7 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کو درسی کتابوں کی ترسیل کا کام شروع کردیا ۔میٹرک پروگرام کے 30ہزار اور ایف اے پروگرام کے 20ہزار طلبہ پر مشتمل شعبہ ترسیل کتب کو موصول شدہ پہلی فہرست میں شامل ہیں۔ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ یونیورسٹی کی کریڈیبلٹی اور سافٹ امیج بڑھانے ٗ طلبہ کی خدمات میں بہتری لانے اور شکایات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے حوالے سے تدریسی امور کی انجام دہی کیلئے ٹائم فریم مقررکیا گیاہے۔

۔ انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت سے داخلوں ٗ کتابوں کی ترسیل ٗ ٹیوٹرز کی تعیناتی ٗ ورکشاپس/ امتحانات کے انعقاد اور نتائج کے اعلانات کے لئے سال بھر کی تعلیمی سرگرمیوں کا کلینڈر تیار کرلیا ہے۔ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ ٹائم فریم کے مطابق کتابوں کی ترسیل کے عمل کو شروع کرنے کا مقصد کتابیں لیٹ پہنچنے کی شکایات کا خاتمہ کرنا اور طلبہ کا اعتماد بحال کرنا ہے۔انہوں نے ترسیل کتب کے عمل کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ طلبہ و طالبات کو پڑھنے اور سمجھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت مل سکے۔ میلنگ سیکشن میں کام کرنے والے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ادارے کی عزت ٗ بھلائی اور نیک نامی دراصل ہماری اپنی عزت اور نیک نامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکن اپنی بھرپورمحنت ٗ ایمانداری اور نیک نیتی سے اس ادارے کی نیک نامی میں حصہ ڈالیں ٗ یونیورسٹی انتظامیہ اُنکی بھلائی میں حصہ ڈالتی رہے گی۔ ترسیل کتب کے افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ٗ سید ضیاء الحسنین ٗ انچارج میلنگ سیکشن ٗ ڈاکٹر امجد علی بھی موجود تھے۔انہوں نے کتابوں کی ترسیل کے عمل پر وائس چانسلر کو بریفننگ دیتے ہوئے ترسیل کتب کے عمل کو ٹائم فریم کے اندر مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -