امام کعبہ کی میزبانی پاکستانیوں کیلئے سعادت سے کم نہیں ‘محمد رضوان

امام کعبہ کی میزبانی پاکستانیوں کیلئے سعادت سے کم نہیں ‘محمد رضوان

لاہور ( سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبداللہ بن عوادالجہنی کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امام کعبہ کی میزبانی پاکستانیوں کے لئے سعادت سے کم نہیں ہے۔

،دو ماہ پہلے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور اب امام کعبہ کاپاکستان دورہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاک سعودی عرب تعلقات میں مزید بہتری آرہی ہے اور یہ سب وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات مضبوط، گہرے اور تاریخی حیثیت کے حامل ہیں۔ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دے کردوستی کا ثبوت دیا۔ خادم الحرمین شریفین نے بارہا پاکستان کو " دوسرا گھر" اور سعودی ولی عہد نے پاکستان کو قریب ترین دوست اور حلیف قرار دیا ہے۔

دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئی ہے اورحکومت کی طرف سے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے متعد د اقدامات اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔صوبائی وز یر نے کہا کہ ملک پر برسوں تک حکومت کرنے والی دو سیاسی جماعتوں نے قومی معیشت اور اداروں کے ساتھ ایسا کھیلواڑ کیا کہ عوام ان گنت مسائل سے دوچار ہیں۔ سابق حکمرانوں نے نمائشی منصوبے لگائے جن سے عوام کو کوئی فائدہ نہ ہوابلکہ یہ منصوبے قومی معیشت پر بوجھ بنے ہوئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ورثے میں ملی تباہ حال معیشت کی بحالی کے لئے سرتوڑ کوشش کررہی ہے جس کے مثبت ثمرات بتدریج سامنے آرہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1