حیات آباد میں پولیس فورس کی بروقت کارروائی سے دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنایا گیا : ڈاکٹر محمد نعیم خان

حیات آباد میں پولیس فورس کی بروقت کارروائی سے دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنایا ...

مردان ( بیورورپورٹ) انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہاہے کہ حیات آباد واقعے میں دہشت گرد خطرناک منصوبہ بنابیٹھے تھے پولیس او رفورسسز نے بروقت کاروائی کرکے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیاہے ،دہشت گردوں کی شناخت کے بارے میں کچھ کہناقبل ازوقت ہے ، تھانے دادرسی کا پہلا زینہ ہیں تھانوں میں قابل اور ذہین محررہوں تو ظلم کے ستائے ہوئے شہریوں کے آدھے مسائل حل ہوجاتے ہیں تھانوں میں شریف شہریوں کی عزت واحترام دیاجائے گا جبکہ بدمعاشوں اور سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھ سے نمٹاجائے گا پولیس میں کالی بھیڑیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں وہ پولیس لائن کلب مردان میں معززین شہر سے خطاب او ربعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان گنڈاپور،ڈی پی او سجادخان ،ایس اپریشن مشتاق خان کے علاوہ کمشنر مردان مطاہرزیب ڈی، سی محمد عابد وزیرضلع ناظم احتشام خان اورنائب ناظم اسدعلی کشمیری، مرکزی تنظیم تاجران کے صدر احسا ن اللہ باچا ،چیمبر کے صدر ظاہر شاہ سمیت معززین شہر، وکلاء برادری اورمنتخب بلدیاتی نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی معززین شہر نے امن امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے بعض تجاویز دیں احسان اللہ باچہ نے آئی جی کو روایتی لنگی پہنائی آئی جی نے کہاکہ میرٹ کی بالادستی ان کی اولین ترجیح ہوگی خیبرپختون خوا کی مثالی پولیس کا کریڈٹ سیاسی لیڈرشپ اوران افسروں کو جاتاہے جنہوں نے اس کے لئے کام کیا انہوں نے کہاکہ لینڈ مافیا ، بدمعاشوں اورمنشیات فروشوں کے ساتھ میل جول رکھنے والے اپنا قبلہ درست کریں ایسے پولیس افسروں اوراہلکاروں کے لئے کوئی جگہ نہیں انہوں نے کہاکہ وہ سابق دور کے اچھے منصوبوں کو جاری رکھیں گے جبکہ غلط چیزوں کا راستہ روکیں گے انہوں نے کہاکہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پولیس کو توسیع دے رہے ہیں اورفریم ٹائم میں اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایاجائے گا ۔اس موقع حیات آبادواقعے شہید ہونے والے اے ایس آئی قمر عالم کی روح کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی قبل ازیں آئی جی خیبرپختون خوا اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورے پر مردان پہنچے تو پولیس دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا انہوں نے پولیس شہداء یادگار پر پھول چڑھائے ۔

مزید : صفحہ اول