پاکستان امریکہ کیلئے خطرناک ملک نہیں رہا، کونسل آف فارن ریلیشنز

پاکستان امریکہ کیلئے خطرناک ملک نہیں رہا، کونسل آف فارن ریلیشنز

واشنگٹن(آئی این پی)پاکستان کے ایک اور اچھی خبر آ گئی ہے کہ پاکستان کا نام امریکہ کیلئے خطرہ قرار دیے جانیوالے ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کونسل آف فارن ریلیشنز نے پاکستان کا نام امریکہکیلئے خطرہ قرار دیئے جانیوالے ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز نے پاکستان کا نام امریکہکیلئے خطرہ قرار دیئے جانیوالے ممالک کی فہرست میں ڈالا تھا۔دو ہزار انیس پہلا سال ہے کہ پاکستان کا نام امریکہکیلئے خطرناک ممالک کی فہرست میں نہیں ڈالا گیا ہے۔کونسل آن فارن ریلیشنز تھنک ٹینک کا خیال ہے کہ پاکستان اب امریکا کیلئے خطرہ نہیں رہا۔

خطرناک ملک

مزید : صفحہ اول