افغان بارڈر طور خم ایک ہفتہ کیلئے 12بچے تک رات کھلا رکھنے کا فیصلہ

افغان بارڈر طور خم ایک ہفتہ کیلئے 12بچے تک رات کھلا رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر (بیورورپورٹ) افغانستان سے آنے والے خالی ٹرکوں کے لئے پاک افغان باڈر طورخم کو ایک ہفتہ کے لیے رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا سیکورٹی فورسز،کسٹم حکام، طورخم چیمبر آف کامرس سیکورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کے آفسران کیدرمیان ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں بارڈر کو بارہ بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ گاڑیوں کی ریپڈ کلئیرنس کے عمل کوایک ہفتے کیلے رات 12 بجے تک جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ کلئیرنس ہوسکے اورزیا دہ گاڑیاں افگانستان سے پاکستان آسکے عمل جبکہ ٹرانسپوٹروں کو سہولت میسر ہو سکے اور انکے مشکلات میں کمی آسکے ٹرانسپوٹروں نے اس فیسلے کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ جتنی زیا دہ خالی ٹرالرز افغانستان سے آسکیں گے اتنا زیا دہ گاڑیاں پھر لوڈ ہونے جس سے کاروبار میں اضافہ بھی ہو جائے گا اورٹرانسپوٹرز نقصانات میں کمی آسکیں گے سراہا۔

مزید :

صفحہ اول -