مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش سے آل پرائمری ٹیچرز کے چار رکنی وفد کی ملاقات

مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش سے آل پرائمری ٹیچرز کے چار رکنی وفد کی ملاقات

  

پشاور (سٹی رپورٹر) آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے چار رکنی وفد جن کی قیادت صوبائی صدر عزیز اللہ خان کر رہے تھے نے ضیاء اللہ بنگش مشیر تعلیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ ان سے منسوب بیان یا رپورٹ سے ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہم نے ہمیشہ اساتذہ کو عزت دی ہے اور اساتذہ میرے لئے قابل قدر ہیں۔ کوشش کرتا ہوں کہ اساتذہ کے مسائل حل کر سکوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں رپورٹ پیش کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کروں گا۔ عزیز اللہ خان نے مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خود سے منسوب بے بنیاد خبر کی تردید کی ہے اور اپٹا کے صوبائی صدر عزیز اللہ خان کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا تاکہ اساتذہ مطمئن رہیں اور ان کے ذہنوں سے منفی پروپیگنڈہ ختم ہو اس موقع پر ڈائریکٹر حافظ ڈاکٹر محمد ابراہیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ایپکا کے صدر الماس خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ عزیز اللہ خان نے صوبے بھر میں اپٹا کے 16اپریل کے مظاہروں کو ختم کرنے کا اعلان کیا کیونکہ مشیر تعلیم کے کلیئر اور واضح تردیدی وڈیو بیان کے بعد اخلاقی طور پر احتجاج کرنے کا جواز نہیں تھا ۔ عزیز اللہ خان نے مشیر تعلیم سے پرائمری اساتذہ کے اپ گریڈیشن اور ٹائم سکیل پر بات کی جس پر مشیر تعلیم نے پرائمری اساتذہ کے بنیادی سکیل بڑھانے پر کہا کہ میں نے اس بارے میں ڈائریکٹر سے کہا ہے کہ اس پر کام کریں وفد نے مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کا شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات میں نوشاد احمد چمکنی ٗ حاجی کامران ٗ خرم اور واحد زمان خٹک بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ اول -