کوہاٹ ،بجلی کے غلط میٹرریڈنگ پر ریڈر کیخلاف ایف آئی آر درج

کوہاٹ ،بجلی کے غلط میٹرریڈنگ پر ریڈر کیخلاف ایف آئی آر درج

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کنزیومر کورٹ کوھاٹ نے غلط میٹر ریڈنگ پر میٹر ریڈر کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دے دیا جبکہ سیوریج نظام کی خرابی اور صفائی سے عدم توجہی برتنے پر ڈبلیو ایس ایس سی کوھاٹ سے جواب طلب کر لیا صارف عدالت کوھاٹ میں سائل نور محمد بنام ایکسین پیسکو کیس میں معزز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدر الدین نے مقدمہ کی سماعت کی جس میں پیسکو کے نمائندے کی داخل کردہ رپورٹ کی روشنی میں میٹر ریڈر قصور وار ٹھہرایا گیا معزز عدالت نے رورل سب ڈویژن پیسکو کے متعلقہ میٹر ریڈر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا اور ایس ڈی او رورل سب ڈویژن کو تیس دن کے اندر اندر اس پر عمل درآمد کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی دریں اثناء ایک اور مقدمہ میں مؤکل بختہ جان بنام ڈبلیو ایس ایس سی کوھاٹ و پراجیکٹ ڈائریکٹر کوھاٹ کی پیروی کے لیے اے ڈی ڈبلیو ایس ایس سی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر عدالت میں پیش ہوئے سائل کے وکیل قاسم بخاری ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ 2005 سے لے کر اب تک کے ڈی اے کے بعض علاقوں میں پانی کا کوئی انتظام نہیں مگر واٹر بل وصول کیے جا رہے ہیں علاوہ ازیں اس فیشن ایبل بستی میں گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے جس پر معزز عدالت نے متعلقہ فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -