چارسدہ میں متحدہ شاپ کیپرز کی بجلی کی نارو ا لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی

چارسدہ میں متحدہ شاپ کیپرز کی بجلی کی نارو ا لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کیخلاف ...

چارسدہ(بیورو رپورٹ) چارسدہ میں امن و امان کی ابتر صورتحال ،ناروا لوڈ شیڈنگ ،کمرتوڑ مہنگائی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تاجروں کو ہراساں کرنے کے خلاف متحدہ شاپ کیپر فیڈریشن کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی ۔ ڈی ایس پی فضل شیر خان کی مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد ریلی ختم کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ شاپ کیپر فیڈریشن کے زیر اہتمام چارسدہ میں امن و مان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ،آئے روز راہزنی کی ورداتوں ،کمر توڑ مہنگائی ،واپڈا کے ظلم و جبر اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تاجروں کو بے جا تنگ کرنے کے خلاف حکیم اللہ فوجی کے قیادت میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر حکیم اللہ فوجی ،حاجی صدیق اللہ ،میاں صالح شاہ،حاجی کوثر خان ،مزمل خان ،مرسلین خان ،حاجی وھم گل ،حاجی مرجان ،حاجی ادریس ،احمد شاہ ،عثمان اور دیگر نے کہا کہ امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ،مہنگائی اور ضلعی انتظامیہ کی انتقامی کاروائیوں کی وجہ سے تاجر براداری کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔تاجر برادری حکومت کو باقاعدہ ٹیکس دیتی ہے جس پر ریاستی ادارے چل رہے ہیں مگر آج ریاستی اداروں نے تاجروں کا جینا حرام کیا ہے ۔ اس دوران ڈی ایس پی فضل شیر خان مظاہرین کے پاس پہنچ گئے اور ان سے کامیاب مذاکرات کئے جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر