کاٹلنگ پیرا میڈیکس سٹاف کی ہڑتال ہسپتال کو تالے لگ گئے

کاٹلنگ پیرا میڈیکس سٹاف کی ہڑتال ہسپتال کو تالے لگ گئے

  

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان )کاٹلنگ پیرا میڈیکس سٹاف کی ہڑتال ہسپتال کو تالے لگ گئے۔مریض ہسپتال میں راہ تکتے رہ گئے۔عوامی حلقوں کا ہڑتال کی مذمت ۔کاٹلنگ پیرامیڈکس سٹاف کی ہڑتال کیوجہ سے کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتال کو تالے لگ گئے علاج معالج سرکاری ہسپتال کا رخ کرنے والے مریض بے آسرا او پی ڈی کے باہر پورا دن مسیحاوں کی راہ تکتے گزارا عوامی حلقوں کے مطابق ڈاکٹر ز نے سرکاری ہسپتال کا بائیکاٹ کرکے نجی ہسپتال میں اپنی سروسز جاری رکھے ہوئے ہیں حکومت عوام کو درپیش مشکلات کے تدارک کیلئے ڈاکٹر تنظیموں کے غیر قانونی احتجاج پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہڑتالی ڈاکٹروں کیخلاف سخت سے سخت اقدامات اٹھائے کیونکہ ڈاکٹروں کے ہڑتال کے دوران مریض علاج و معالجے کی سہولت سے محروم رہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -