ایم پی بھنڈرا میموریل مری بروری پولو کپ‘ پریزیڈنٹ باڈی گارڈ کی فتح

ایم پی بھنڈرا میموریل مری بروری پولو کپ‘ پریزیڈنٹ باڈی گارڈ کی فتح

  

لاہور(پ ر)چیف ایگزیکٹیو مری بروری کمپنی اسفندیار بھنڈارا نے کہا ہے کہ کھیلیں نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی استعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت میں نکھار اور کردار میں پختگی پیدا کرتی ہیں جس سے نوجوان زیادہ ہمت ، حوصلے اور خود اعتمادی کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں اور کھیلیں صحت مند معاشرے کو فروغ دیتی ہیں۔ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے ہمیں کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریس کورس پارک راولپنڈی میں115ویں ایم پی بھنڈارا میموریل مری بروری پولو کپ فائنل میچ میں کامیاب ٹیم میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پولوٹورنامنٹ میں سات ٹیموں نے حصہ لیا ۔ سینیٹر ستارہ ایاز، آذربیجان،پولینڈ،شام،سویڈن اور بلغاریہ کے سفیروں نے تقریب میں خصوصی طورپرشرکت کی اور جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی پیش کی۔فائنل میں PGB کی ٹیم نے 7گول کرکے 3.5گول کی برتری سےCLSکی ٹیم کو شکست دی ۔ سینیٹرستارہ ایازنے کھیلوں کے فروغ کے لئے مری بروری کی کوششوں کو سراہا اورکہا کہ مری بروری کے تاریخی اہمیت کے حامل پولوٹورنامنٹ کا آغاز 1904میں ہواتھا۔ میچ کے اختتام پر فوج کے جوانوں نے نیزہ بازی کے کرتب دیکھائے اور گھوڑوں نے عمدہ رقص پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -