ورلڈ کپ‘ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان

ورلڈ کپ‘ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان

ڈھاکا(آئی این پی) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔بی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر مشرفی مرتضی بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے جب کہ شکیب الحسن نائب کپتان ہوں گے۔اسکواڈ میں تمیم اقبال، لٹن داس، سومیا سرکار، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، شکیب الحسن، محمد مٹھن، صابر رحمان، محمد سیف الدین، مہدی حسن، روبیل حسین، مستفیض الرحمان اور ابو جاوید شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی