مہمند، سابقہ گورنر اقبال ظفر جھگڑا اور دوسرے پارٹی قائدین کا ضلع مہمند کا دورہ

مہمند، سابقہ گورنر اقبال ظفر جھگڑا اور دوسرے پارٹی قائدین کا ضلع مہمند کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ( نمائندہ پاکستان ) مہمند، سابقہ گورنر اقبال ظفر جھگڑا اور دوسرے پارٹی قائدین کا ضلع مہمند کا دورہ۔ پولیو آفیسر واجد خان اور مسلم لیگی کارکن شہریار صافی کے گھر آمد ، لواحقین کے ساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی۔ حکومت پولیو ورکر واجد خان اور پارٹی کارکن شیراز صافی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کریں۔ تفصیلات کے مطابق سابقہ گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا اور دوسرے پارٹی قائدین مرکزی جائنٹ سیکرٹری رحمت سلام خٹک اور سردار شہریار مہتاب عباسی نے ضلع مہمند کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی پارٹی قائد زرخان صافی، ملک نثار احمد حلیمزئی اورتاج علی مہمند بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ پارٹی رہنماؤں نے دورے کے موقعہ پر گزشتہ ہفتے قتل ہونے والے پولیو آفیسر واجد خان اور مسلم لیگ ن کے کارکن شیراز صافی کے خاندان کے ساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے شیراز صافی کے نماز جنازہ میں شرکت کر کے پولیو آفیسر واجد خان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی تھی۔ اور حکومت سے دونوں مرحومین کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔