بچوں کو سکول میں داخلہ کیلئے والدین کا کلیدی کردار ہے ،ناظم محمد زاہد

بچوں کو سکول میں داخلہ کیلئے والدین کا کلیدی کردار ہے ،ناظم محمد زاہد

  

صوابی( بیورورپورٹ) ضلع ناظم صوابی اور اے این پی کے رہنما حاجی محمد زاہد خان نے کہا ہے کہ ضلع صوابی میں سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کے لئے لانے میں والدین اور معاشرے کا ہر فرد اپنا کر دار ادا کریں تاکہ ملک سے جہالت کے اندھیروں اور غربت کا خاتمہ ہو سکے ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول صوابی میں ہر بچہ سکول میں پروگرام کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ڈی ای او صوابی نثار محمد خان نے ضلع ناظم حاجی محمد زاہد خان کو ڈسٹرکٹ سکاؤٹ ممبر شپ کا بیج پر لگایا ضلع ناظم حاجی محمد زاہد خان نے کہا کہ ضلع صوابی کے سرکاری سکولوں میں ہر بچہ سکول میں پروگرا م کے تحت داخل کرایا جائیگا اور اگر آج ہم نے اپنے محلے سے آغاز کیا تو کوئی بچہ سبق پڑھنے کے لئے باقاعدہ طور پر سکول جایا کریگا انہوں نے کہا کہ بچوں کا سکول میں جانے سے یہ نوجوان نسل منشیات کے نشے ، جرائم اور دیگر معاشرتی برائیوں سے بچ سکیں گے اور یہی غریب بچے مستقبل میں ایک قابل ڈاکٹر ، انجینئر بھی بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لئے جو فنڈ مختص کر دی ہے وہ بہت جلد ریلیز کر کے اساتذہ کو دیا جائیگا مجھے اساتذہ کے مشکلات و مسائل کا بخوبی اندازہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت صوابی کی کوشش ہے کہ سرکاری سکولوں کے ہر کلاس میں بچوں کی تعداد 60یا 70سے کم کر کے کم از کم بیس سے تیس تک لایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تعلیمی اداروں میں انٹری ٹیسٹ لیا جاتا ہے تو اس میں سرکاری سکولوں کے انٹری ٹیسٹ کا ریزلٹ بہتر آرہا ہے جب کہ نجی سکولوں کے بچے سفارش کے ذریعے میڈیکل اور انجینئرنگ تک پہنچ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوابی ہم سب کا مشترکہ گھر ہے یہاں تعلیم کے فروغ کے لئے ضلعی حکومت ہر ممکن تعاون کر رہی ہے انہوں نے سکول میں مختلف موضوع پر اظہار خیال کر نے والے بچوں کے لئے ضلعی حکومت کی جانب سے بیس ہزار روپے نقد دینے کاا علان کیا #

مزید :

پشاورصفحہ آخر -