بٹ خیلہ ،رنگا رنگ جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

بٹ خیلہ ،رنگا رنگ جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

  

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )ضلعی حکومت ملاکنڈ کے زیر اہتمام رنگا رنگ جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے ۔ فیسٹیول کے باقاعدہ آغاز کا افتتاح ضلع ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ نے کالونی گراؤنڈ سخاکو ٹ میں ایک رنگارنگ پُر وقار تقریب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملاکنڈ مشرف خان ، چےئرمین سپورٹس کمیٹی فرید اﷲ خان ، تحصیل ناظم عبد الرشید بھٹو ،ممبران ضلع کونسل محمد رازق ایڈوکیٹ ، تحسین اﷲ خان ،پیر ظاہر شاہ ، اسماعیل خان ، حاجی اکرم خان ، سفید خان دریاب ، عمر حیات خان ، حاجی طیب خان ،تحصیل نائب ناظم حاجی اعظم خان ،ممبران تحصیل کونسل حمید نواز خٹک ، قاضی رشید احمد اور ویلج کونسل ناظمین عاطف ممتاز خان ، ساجد حسین مشوانی ، فضل رحیم خان اور فضل مغنی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کراٹے کے کھلاڑیوں نے کرتب دکھائے ۔ضلعی حکومت ملاکنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ ، والی بال ، فٹ بال ، بیڈمنٹن ، ہاکی اور اتھلیٹکس کے بہترین ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم اعلیٰ ملاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ ملاکنڈ کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود یہاں کے کھلاڑیوں کو پلینگ رائٹس نہیں ملے جس کے لئے اعلیٰ سطع پر اور کرکٹ بورڈ سے تحریری خط و کتابت جاری ہے اور انشاء اﷲ بہت جلد ملاکنڈ کے کھلاڑیوں کو ان کے حقوق ملیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ کے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اور انہیں عالمی و ملکی سطع پر متعارف کرنے کے لئے سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر چےئرمین سپورٹس کمیٹی فرید اﷲ خان نے کہا کہ سپورٹس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملاکنڈ مشرف خان ، کمیٹی ممبران ، منتخب ممبران ضلع کونسل اور مقامی سطع پر منتخب ہونے والے ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ اس موقع پر ضلع ناظم سید احمد علی شاہ باچہ نے کلچرل شو منعقد کرانے کا بھی اعلان کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -