موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت سے انکار ناممکن ہے ،بریگیڈئیر اختر

موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت سے انکار ناممکن ہے ،بریگیڈئیر اختر

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پاک فوج کے بریگیڈیئر اختر علیم نے پریس کلب ہال میں تعمیراتی کاموں اور پوسٹ گریجویٹ کالج میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا تقریبات میں صحافیوں اور طلبہ کے علاؤہ قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر اختر علیم نے قبائلی رہنما حاجی سردار حسین حاجی مولانا یوسف حسین دیگر قبائلی عمائدین اور فورسز کے افسران کے ہمراہ پاراچنار پریس کلب ہال میں ٹائلز کے کام کا افتتاح کیا اس موقع پر پریس کلب پاراچنار کے چیئرمین علی افضل افضال نے فورسز کی جانب سے پریس کلب ہال میں ٹائلز لگانے اور دیگر مرمتی کام کرنے پر فورسز کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر بریگیڈیئر اختر علیم کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں میڈیا کا اہم رول ہے اور پریس کلب کے دیگر ضروریات بھی ترجیحی بنیادوں پر پورے کئے جائیں گے بریگیڈیئر اختر علیم کا کہنا تھا کہ فورسز قیام امن کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل کیلئے بھی مختلف اقدامات اٹھارہی ہے اس موقع پر قبائلی رہنما حاجی سردار حسین اور مولانا یوسف حسین نے کہا کہ پاراچنار پریس کلب مثبت انداز سے علاقے کے مسائل اجاگر کررہا ہے اور فورسز کے اس قسم اقدامات سے مختلف اداروں کے مسائل حل ہو جائیں گے بریگیڈیئر اختر علیم نے پوسٹ گریجویٹ کالج پاراچنار میں کمپیوٹر لیب کا بھی افتتاح کیا اور طلبہ سے ان کے مسائل پر بات چیت کی طلبہ نے کالج کو مزید سہولیات دینے اور تھری جی، فور جی کھولنے کا بھی مطالبہ کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -