سخاکوٹ میں گرینڈ اصلاحی جرگہ ،مسائل کے حل کی یقین دہانی پر دھرنا ختم

سخاکوٹ میں گرینڈ اصلاحی جرگہ ،مسائل کے حل کی یقین دہانی پر دھرنا ختم

  

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) گرینڈا صلاحی جرگہ تحصیل درگئی نے ایم پی اے پیر مصور خان غازی کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان گرینڈا صلاحی جرگہ کے صدر حاجی اکرم خان نے پریس کانفرنس میں کیا۔اس موقع پرنے جنرل سیکرٹری مکرم خان صبا، ٹمبر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر مستان شاہ، سابقہ فنانس سیکرٹری امیرزمان اورانجینئر گل فراز خان بھی موجود تھے۔اس سے قبل ایم پی اے پیر مصور خان غازی اور اسسٹنٹ کمشنردرگئی رحمت زادہ وزیر نے احتجاجی کمیپ کا دورہ کیا۔اور گرینڈا صلاحی جرگہ کے مشران سے مذاکرات کئے اور انہیں مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی جس پر گرینڈا صلاحی جرگہ تحصیل کے عہدہ داروں نے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر گرینڈا صلاحی جرگہ کے صدر اکرم خان اور جنرل سیکرٹری مکرم خان صبا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمار ااحتجاجی دھرنامہنگائی، سوئی گیس وبجلی لوڈشیڈنگ، بجلی پرمٹ، درگئی ٹمبر مارکیٹ کو لکڑی کی سپلائی کی بندش، ملاکنڈ تھری رائلٹی عوام کی بلوں میں ایڈجسمنٹ، ملاکنڈ لیویز کو پولیس کے برابر مراعات، ہری چند روڈ پر کام مکمل کرنے اور بٹ خیلہ میں خواتین کیمپس کے قیام کے فیصلے کی خلاف تھا۔ ہم نے اپنے علاقے کے مسائل ایم پی اے اور اسسٹنٹ کمشنردرگئی کے سامنے پیش کئے جس کی انہوں نے رمضان المبارک سے قبل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا درگئی میں ٹمبر مارکیٹ کے اراضی کا کرایہ ٹمبر مارکیٹ خود ادا کر رہا ہے جبکہ حویلیاں ٹمبر مارکیٹ کے اراضی کا کرایہ حکومت ادا کر رہا ہے۔لہذا درگئی ٹمبر مارکیٹ کے اراضی کا کرایہ بھی حکومت ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سپیکر اسد قیصر اور سابقہ ایم پی اے سید محمدعلی شاہ باچہ نے اپنے دور حکومت میں درگئی میں کمیونٹی ہال کے تعمیر کرانے کا اعلان کیا تھا مگر اس پر ابھی تک عمل درامد نہیں ہواجبکہ موجودہ ایم پی اے نے بھی درگئی میں مرحوم ڈاکٹر خالق زیار کے نام پر کمیونٹی تعمیر کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے وہ اپنے وعدے کو جلدازجلد عملی جامہ پہنائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -