نیسلے کے مائلو فٹسال لیگ ایونٹ کابیکن ہاؤ س نیو لینڈز میں انعقاد

نیسلے کے مائلو فٹسال لیگ ایونٹ کابیکن ہاؤ س نیو لینڈز میں انعقاد

لاہور(پ ر): نیسلے مائلو کی جانب سے مائلو فٹسال لیگ2019 کا ایونٹ بیکن ہاؤ س نیو لینڈز میں13اپریل 2019کو منعقد ہوا۔ اس ایونٹ میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی مختلف ٹیموں کے بیچ مقابلے ہوئے ، جن کے ذریعے نہ صرف نوخیز کھلاڑیوں کے ہنر کو فروغ ملا، بلکہعوامی سطح پر سپورٹس کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔نیسلے مائلو پاکستان کے برانڈ مینیجراحسن ککیزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سپورٹس کی صورتحال کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ ہمارہا ں بے تحاشہ ٹیلنٹ ہے جس کو منظر عام پر آنے کا موقع نہیں ملتا، اور یوں یہ با صلاحیت نوجوان کھلاڑی نظر اندازاور دل برداشتہ ہو کر سپورٹس سے کنارہ کشی اختیار کر لیتے ہیں۔مائلونے اس مسئلے کو سمجھتے ہوئے ایف سی بارسلونا کے ساتھ اشتراک میں نو جوان ٹیلنٹ کے لئے اس سپورٹس ایونٹ کا انعقاد کیا، تا کہ ان کی صلاحیت کو دنیا کے سامنے لایا جائے۔ ہم سپورٹس کی دنیا میں لڑکے اور لڑکیاں، دونوں کے لئے صحیح مواقع پیدا کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔مائلو فٹسال لیگ 2018میں ایف سی بارسلونا اور نیسلے مائلو کے اشترارک سے معرض وجود میں آئی۔ اس لیگ کے تحت باصلاحیت بچوں کو نہ صرف اپنا ہنردکھانے کا پلیٹ فارم دیا گیا، بلکہ بارسا فٹبال اکیڈمی میں تجربہ کار کوچز کی زیر نگرانی ٹریننگ کا موقع بھی فراہم ہوا۔ڈاکٹر عثمان بھٹی، بزنس ہیڈ نیسلے اور وقاص انور، سینئر مارکیٹینگ مینیجر نیسلے بھی ایونٹ پر موجود تھے۔

قومی ترانے کیساتھ آغاز کے بعد ایک پریس کانفرنس رکھی گئی، جس کے بعد مختلف ٹیموں کے بیچ میچز ہوئے۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ایونٹ کو سپورٹ کرنے کے لئے نامی گرامی ہستیاں ، طالب علم بلاگر وغیرہ اور دیگر تماشائی بھی بڑی تعداد میں آئے۔ جیتنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ ایف سی بارسلونا کے کوچ وان اور کوچ ہینرک اس ایونٹ میں شرکت کرنے کے لئیسپین سے آئے۔اختتامی تقریب میں نیسکیفے بیسمنٹ کے ستاروں نے اپنے کنسرٹ سے چار چاند لگائے۔

مائلو فٹسال لِیگ کا فائنل 14اپریل کو ہوگا جس میں جیتنے والی ٹیم کو بارسا اکیڈمی میں ٹریننگ کے لئے بھیجا جائے گا۔ نیسلے مائلو پاکستان میں سپورٹس کے فروغ کے لئے سر گرم ہے اورآگے بھی ایسے ایونٹس کی بدولتملک میں کھیلوں کا مستقبل روشن دکھائی دیتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی