لاہور:خاتون پاور لفٹرشادی کے اگلے روزمقابلہ کیلئے پہنچ گئیں

لاہور:خاتون پاور لفٹرشادی کے اگلے روزمقابلہ کیلئے پہنچ گئیں

  

لاہور( آن لائن ) لاہور میں نیشنل ویمن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کیلئے خاتون پاور لفٹر نیلم ریاض شادی کے اگلے ہی روز ہاتھوں پر حنا سجائے مقابلہ کے لیے میدان میں آگئیں ۔پاور لفٹر نیلم ریاض قومی پاور لفٹٹگ چیمپئن شپ میں حصہ لینے پہنچیں اور 150 کلو گرام وزن اٹھا کر ڈیڈ لفٹ میں نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا۔نیلم ریاض کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہوں جس کے لیے مجھے اپنے خاوند اور سسر کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ میرے تمام سسرال والے مجھے سپورٹ کر رہے ہیں۔نیشنل ویمن پاور لفٹنگ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 40 کے قریب پاور لفٹرز شریک ہیں جن کا کہنا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے ضروری ہے کہ ایسے ایونٹس تسلسل کے ساتھ ہوں

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -