ضلعی انتظامیہ نے ضلع نوشہرہ میں داخلہ مہم شروع کردی

ضلعی انتظامیہ نے ضلع نوشہرہ میں داخلہ مہم شروع کردی

نوشہرہ(بیورورپورٹ) صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ضلع نوشہرہ میں داخلہ مہم شروع کردی ہے سرکاری سکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو داخل کرنے کیلئے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رہے گا صوبائی حکومت سرکاری سکولوں میں تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ غریب طلباء وطالبات بھی انگلش میڈیم سکولوں میں تعلیم حاصل کرسکے ان خیالات کااظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جاوید خان نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 نوشہرہ کینٹ میں داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع ناظم اشفاق احمدخان، ڈی او زنانہ ڈاکٹرعطیہ سلطانہ، ڈی او مردانہ عطاء اللہ مینہ خیل، ڈی ڈی او شیراز احمد، افتخار پراچہ، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ طلحہ زبیر نے بھی خطاب کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض نورمحمدخٹک نے انجام دئیے تقریب میں ضلع بھر کے سکولز پرنسپلز، اساتذہ کرام، خواتین اور اعلیٰ سرکاری حکام نے کثیرتعداد میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں کی بجائے سرکاری سکولوں میں داخل کروائے طلباء وطالبات کو فیسوں کے بغیر اس کے علاوہ مفت کتابیں اور یونیفارم بھی مہیاکررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کی تعلیمی معیار انتہائی بہترین ہوچکی ہے اس لئے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرنے پر ترجیح دے آئندہ سرکاری سکولوں سے بہترین نتائج کی توقع ہے کیونکہ کوالیفائیڈ اور تعلیم یافتہ اساتذہ بچوں کو معیاری تعلیم دے رہے ہیں تقریب سے ضلع ناظم اشفاق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کروڑوں روپے کا فنڈ فراہم کردیا گیا ہے قابل ترین طلباء وطالبات کیلئے سکالرشپس بھی فراہم کی گئی ہے انہوں نے اساتذہ کرام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے اپنے فرائض بہترین طریقے سے ادا کریں تاکہ طلباء وطالبات سرکاری سکولوں میں داخلے کو ترجیح دے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کوئی کمی نہیں جہاں بھی فنڈز کی ضرورت ہوگی ہم فراہم کریں گے اس موقع پر بچوں کو داخلہ فارمز دے کر داخلہ مہم کا آغاز کردیاگیا اور بعدازاں واک کا اہتمام بھی کیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر