شبقدر میں پیسکو نادہند گان اورڈائریکٹ کنکشنز کیخلاف کارروائی شروع

شبقدر میں پیسکو نادہند گان اورڈائریکٹ کنکشنز کیخلاف کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر( تحصیل رپورٹر )پیسکو شبقدر کا نا د ہندگان اور ڈائریکٹ کنکشنز کے خلاف کاروائی،54غیر قانونی کنکشنز کاٹ دئیے گئے جبکہ 75000ہزار روپے بجلی بل پر بقایا جات کی مد میں موقع پر ریکور ی کی گئی کاروائی کے دوران تین نئے کنکشنز بھی لگا دئیے گئے تفصیلات کے مطابق شبقدر پیسکو ایکسین نیاز محمد خان کی خصوصی ہدایت پر شبقدر ایس ڈی او سب ڈویژن شبقدر شعبان خان کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں نادہندگان اورغیر قانونی طور پر لگائے گئے کنکشنز کے خلاف کاروائی کی گئی کاروائی کے دوران 54غیر قانونی کنکشنز کاٹ دئیے گئے 75000 ہزار روپے بقایا جات کی مد میں وصول کی گئی اور اس دوران تین نئے کنکشنز بھی لگا ئے گئے ایس ڈی او شعبان خان نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ شبقدر میں ڈائریکٹ کنڈوں اور نادہندہ صارفین کے خلا ف کا روائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ صارفین با قاعدگی سے بجلی بل ادائیگی کریں اور جس کسی کو بھی پیسکو کی طرف سے کو ئی مسئلہ پیش ہو تو اس کا مسلہ اعلیٰ اخلاق کیساتھ حل کرینگے صارفین پیسکو کیساتھ اور پیسکو ملازمین صارفین کیساتھ تعاون کرینگے تو بجلی سے متعلق تمام مسلے خود بخود حل ہو جائینگے انہوں نے کہا کہ بقاجات کی مد میں صارفین کیساتھ کیس ٹو کیس رعایت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کا روائیاں جاری رہے گی