ہاشم آملہ کی خراب کارکردگی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک

ہاشم آملہ کی خراب کارکردگی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک

جوہانسبرگ(آئی این پی)جنوبی افریقہ کی ٹیم کے سلیکٹر رواں ہفتے اعلان کریں گے کہ ہاشم آملہ ان کے کرکٹ ورلڈ کپ 2019کے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 36سالہ ہاشم آملہ جنوبی افریقہ کے ون ڈے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے ہیں تاہم ان کی حالیہ کارکردگی بہتر نہیں رہی اور لگتا ہے کہ ان کی بڑھتی ہوئی عمر ان کی کارکردگی پر اثر انداز ہورہی ہے۔ہاشم آملہ نے رواں سال کے آغاز میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی 4 اننگز میں 51 رنز بنائے تھے جس کے بعد اس ہی ٹیم کے خلاف ون ڈے کے اسکواڈ میں شامل نہیں ہو پائے تھے۔

انہوں نے سری لنکا کے خلاف آخری 2 ون ڈے میچز کا حصہ بننا تھا تاہم ان کے والد کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے۔ایک ماہ تک کرکٹ سے دور رہنے کے بعد ہاشم آملہ مقامی ٹی 20مقابلے میں کیپ کوبراز کی ٹیم میں اپریل کے آغاز میں واپس آئے تاہم ان کے پہلے 3میچز میں انہوں نے صرف 28رنز بنائے۔

جنوری میں کھیلی گئی پاکستان کے خلاف سیریز کے بعد سے انہوں نے کوبراز کے لیے سب سے زیادہ 32 رنز کی ایک اننگ کھیلی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی