عامر کیبلز نے ترک پلاسٹ کو 53 رنز سے ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

عامر کیبلز نے ترک پلاسٹ کو 53 رنز سے ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) کرکٹ سنٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے بیسویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں عامر کیبلز نے ترک پلاسٹ کو 53 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ عامر کیبلز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔شاہد منصور نے 57، ظہور الہٰی 37، اشرف علی 28 اور افضل شاہ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ترک پلاسٹ کی جانب سے عدنان عثمان خان نے 2/17، ندیم بوٹا 2/22، حاجی شاہد 1/33 اور میاں یاسر نے 1/51 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ترک پلاسٹ 26.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 163 رنز بناسکی۔بلال خلجی نے 43، حماد مقبول 25، شاہد شیر 25، عدنان خان 21 اورر ضوان احمد نے 17 رنز بنائے۔ عامر کیبلز کی جانب سے وقاص احمد نے 3/24، ریحان رؤف 2/24، شہزاد بٹ 1/19، امتیاز تارڑ 1/27، نوید صوفی 1/27 اور جاوید خان نے 1/40 وکٹ حاصل کیں۔

میچ کے اختتام پر سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ نے افضل شاہ کے عمدہ کھیل پر مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ زبیر بٹ ہمراہ تھے۔ محمد آصف، سیف اللہ امپائر جبکہ میاں ندیم سکورر تھے۔

#/s#

******

مزید : کھیل اور کھلاڑی