ہنگو میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ، 6اشتہاری 21ملزمان گرفتار

ہنگو میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ، 6اشتہاری 21ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگوپولیس نے گزشتہ تین دنوں کے دورآن جرآئم پیشہ عناصرکے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران چھ مجرمان اشتہاریوں سمیت21جرآئم پیشہ آفرآکوگرفتارکرلیا۔گرفتارملزمان میں ایک منشیات فروش بھی شامل ہے۔گرفتارملزمان سے بھاری مقدارمیں اسلحہ ومنشیات بھی برآمدکرلی گئی ہے۔ضلعی پولیس سربراہ ہنگواحسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پرزیرقیادت سٹی اورٹل سرکلزڈی ایس پیز تھانہ سٹی،صدر،دوآبہ اورٹل کے ایس ایچ اوزنے پولیس نفری اورایلیٹ فورس کے ہمراہ جرآئم پیشہ اورمنشیات فروشوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران کریک ڈاون کرتے ہوئے مجموعی طورپر6مجرم اشتہاریوں سمیت21جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لے لیاہے ۔جن میں ایک منشیات فروش بھی شامل ہے۔گرفتارافرادسے بھاری مقدارمیں خودکارہتھیاراورمنشیات بھی برآمد کی گئی ہے جس میں3کلاشنکوف،1ریپیٹر،5پستول،1رائفل،5چارجرز،سینکڑوں مختلف بورکے کارتوس اور2.940گرام چرس شامل ہیں.ضلعی پولیس سربراہ ہنگو احسان اللہ خان کے مطابق ہنگوپولیس نے معاشرتی برائیوں میں ملوث عناصرکے خلاف گھیراتنگ کررکھا ہے معاشرتی برائیوں میں ملوث عناصرکیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ہنگوپولیس نوجوان نسل کومنشیات کیزہرسے بچانے کیلئے جنگی بنیادوں پرکام کررہی ہے۔