چارسدہ میں مختلف ویلج کونسلوں کے ٹینڈرز کے حصول میں گھپلوں کا انکشاف

چارسدہ میں مختلف ویلج کونسلوں کے ٹینڈرز کے حصول میں گھپلوں کا انکشاف

چارسدہ(بیورو رپورٹ) چارسدہ کے مختلف ویلج کونسل کے لئے ہونے والے ٹینڈز کے حصول میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ اے ڈی لوکل گورنمنٹ کی جانب سے میرٹ کے برعکس من پسند افراد کو ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے دیئے گئے ہیں جو سراسر غیر قانونی ہے ،ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ حکام ٹینڈر کے تقیسم میں ہونے والے کرپشن کو نوٹس لیکر ٹینڈر منسوخ کرے بصورت دیگر عدالت سے رجوع کرینگے متاثرہ کنٹریکٹر کا الزام ۔اس حوالے سے چارسدہ کے مختلف کنٹریکٹرز کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لوکل گورنمنٹ کی جانب سے چارسدہ کے مختلف ویلج کونسلوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے ٹینڈز منعقد ہوئے تھے جس کے حصول کے کے متعدد ٹھیکداان نے کال ڈیپازٹ جمع کئے تھے لیکن اس کے برعکس اے ڈی لوکل گورنمنٹ اختر منیر کی جانب ایسے پاک لائٹ کنسٹرکشن کمپنی کو ٹھیکے دے گئے ہے جنہوں نے کال ڈیپازٹ بھی جمع ہی نہیں کئے ہیں ۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ کیپرا رولز کے مطابق کال ڈیپازٹ جمع نہ کرنے والوں نہ صرف ٹینڈر کے حصول کے لئے اپلائی کرنے کے اہل ہونگے بلکہ ایسے کمپنیز کو بلک لسٹ بھی کیا جائے گا لیکن اس کے باوجود اے ڈی لوکل گورنمنٹ نے ان کامیاب ٹینڈر جاری کئے ہیں جو سراسر غیر قانونی ہے اس لئے ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ حکام اے ڈی لوکل گورنمنٹ کے اس اقدام کے خلاف کاروائی کرے بصورت دیگر چارسدہ کے ٹھیکدار برادری نہ صرف عدالت سے رجوع کرینگے بلکہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کو روک کر بائیکاٹ بھی کرینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر