نیوزی لینڈ خواتین فٹ بالرز کو مروں کے برابر معاوضہ دے گا

نیوزی لینڈ خواتین فٹ بالرز کو مروں کے برابر معاوضہ دے گا

  

ویلنگٹن( آن لائن )نیوزی لینڈ فٹ بال باڈی نے خواتین فٹ بالرز کو مرد کھلاڑیوں کے مساوی معاوضے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسطرح نیوزی لینڈ یہ اقدام اٹھانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔نیوزی لینڈ فٹ بال کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہم نے خواتین اور مرد فٹ بال ٹیموں کے درمیان فرق کو ختم کر دیا ہے ۔ نیوزی لینڈ فٹ بال کے چیف ایگزیکٹو اینڈی مارٹن نے کہا کہ بلاشبہ یہ ملکی فٹ بال کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے اور اس سے ہمیں ملک میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین فٹ بال کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -