عوام کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے ،ڈسی سی شفیع اللہ خان

عوام کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے ،ڈسی سی شفیع اللہ ...

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بونیر شفیع اللہ خان نے تحصیل مندنڑ کے دور آفتادہ ،پہاڑی اور پسماندہ علاقہ خراڑے آمازی میں کھلی کچہر ی سے خطاب کر تے ہوئے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں وقتا فوقتا مختلف علاقوں میں کھلی کچہر یوں کا انعقاد کر ر ہی ہے تاکہ عوام اور سرکاری افسران کے در میان فاصلے کم ہو ۔انہوں نے کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل اُن کے دہلیز پر حل کر نا ہے تاکہ عوام دفاتر کے چکروں سے آزاد ہو اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ر یلیف ملے ۔ڈی سی نے کہاکہ علاقہ آمازی قدرتی حسن سے مالامال ہے اور حکومت نے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے اس کو سیاختی مقامات میں شامل کیا ہے جس پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ مہابن ڈولپمنٹ آتھارٹی کے قیام سے یہ علاقہ تر قی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا اوریہاں کے غر یب عوام کو روزگار کے مواقع میسر ہو نگے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مندنڑ سعید اللہ جان،ٹی ایم او مندنڑ زاہد علی،تمام سر کار ی محکموں کے سر براہان اور نمائندگان بھی موجود تھے۔کھلی کچہر ی میں عوام نے اپنے مسائل بیان کر تے ہوئے کہاکہ علاقے میں عوام کو صاف پانی کی فراہمی میں مشکلات،سکولوں میں سٹاف اور دیگر بنیادی سہولیات کی کمی ،ہسپتالوں میں ڈاکٹروں،ادویات، کچا اور خستہ حال سڑکوں ،لائیو سٹاک اور دیگر اہم مسائل در پیش ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مسائل و مشکلات کا سامنا ہیں۔عوام نے علاقہ آمازی میں گزلز پرائمری سکولوں کی کمی کو دور کر نے کا بھی مطالبہ کیا اور کہاکہ بعض علاقوں میں لڑ کیوں کے لئے پرائمری اور مڈل سکول نہیں اور پختون روایات کی وجہ سے لڑ کیاں لڑ کوں کی سکولوں میں تعلیم حاصل نہیں کر سکتی جس کی وجہ سے یہاں کی طالبات تعلیم سے محروم ہیں۔ اس موقع پر سر کار ی افسران ،ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے بعض مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جار ی کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں مذید کہاکہ انہوں نے تمام مسائل اپنے ساتھ نوٹ کر لئے ہیں جس پر وہ بذات خودمتعلقہ اعلی حکام سے تفصیلی بات چیت کر ینگے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد عوامی مسائل حل کر نا ہے تاکہ یہاں کے غر یب عوام کو در پیش مسائل و مشکلات کم ہو۔انہوں نے سر کار ی افسران و اہلکاران کو تنبہ کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے ادا کر یں کیونکہ ڈ یوٹی کے معاملے میں کسی سے کوئی ر عایت نہیں کی جائے گی۔ڈی سی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 20,19,اور 21اپر یل کے در مائی مندنڑ ثقافتی میلہ میں بھر پور شر کت کر یں اور میلہ کو کامیاب بنائے۔اس موقع پر علاقہ معززین سید محمد خور شید باچا اورسابق امیدوار سید شمشیر باچا نے کھلی کچہر ی کے انعقاد پر ڈی سی بونیر کا شکر یہ ادا کیا اور انہیں ہر قسم تعاون کی یقین دھانی کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر