پشاور ، فوڈ تھارٹی کی رنگ روڈ پر کارروائی ، چائنا سالٹ کے انکشافات پر گودام سیل

پشاور ، فوڈ تھارٹی کی رنگ روڈ پر کارروائی ، چائنا سالٹ کے انکشافات پر گودام ...

پشاور( سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے منگل کے روزکو کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ پر واقع شان مصالحوں کے ڈسٹری بیوشن کے نوڈلز میں چائنہ سالٹ کے انکشاف پر سیل کردیا۔ دوسری جانب کوہاٹ میں اتھارٹی کے عملے نے جعلی مشروبات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچویں فیکٹری کو سیل کردیا جبکہ رمضان کیلئے لگایا گیا پندرہ ہزار لیٹر جعلی مشروبات کا سٹاک بھی تلف کردیا۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ رنگ برنگے زہریلا کاروبار کرنے والوں کو صوبہ بدر کرکے ہی دم لینگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان سے قبل آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے جہاں پچھلے دو ہفتوں کے دوران جعلی مشروبات کی پندرہ سے زائد فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ لیٹر سے زائد کی جعلی مشروبات کو تاحال تلف کردیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کے ہوتے ہوئے ملاوٹ اور جعلی مشروبات کا کاروبار اب خواب بنتا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر آپریشنز خالد خان خٹک نے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات سیل پر اطلاع ملی کہ رنگ روڈ پر واقع شان مصالحہ ڈسٹرے بیوشن میں پڑے نوڈلز سٹاک میں چائنہ سالٹ کی آمیزش ہے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی افسران عدیل احمد اور احمد علی شاہ نے ڈسٹری بیوشن گودام کا معائنہ کیا جہاں سٹاک میں پڑے تین نوڈلز پیکٹ برآمد ہوئے جن میں چائنہ سالٹ کی آمیزش پائی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی کے بعد دسٹری بیوشن پوائنٹ کو سیل کردیا گیا۔ دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر کوہاٹ ریجن کامران یوسفزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر رخسار علی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی مشروبات کی پانچویں فیکٹری کو بھی سیل کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل تمام تر گوداموں کی چیکنگ کی جارہی ہے جس کے دوران ابھی تک پانچ فیکٹریوں اور ملحقہ گوداموں کو سیل کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر رخسار علی کا کہنا ہے جعلی مشروبات میں شامل کیمیکلز گردوں پر اثر انداز ہوتی ہیں اور بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب بنتی ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر