وفاقی کابینہ کو نیب کا ماتحت ادارہ بنا دیا گیا، مولا بخش چانڈیو

وفاقی کابینہ کو نیب کا ماتحت ادارہ بنا دیا گیا، مولا بخش چانڈیو

اسلام آباد( آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کو نیب کا ماتحت ادارہ بنا دیا گیا ہے، وفاقی کابینہ سیاسی مخالفوں کیلئے جھوٹے الزمات گھڑتی ہے اور نیب کاروائی کرتا ہے، بتایا جائے کہ کس کی حرام کی کمائی کو حلال کرنے کیلئے ایمنسٹی سکیم لائی جا رہی ہے، سٹیل ملز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نام پر عمران خان کے مالی سہولت کاروں کو دینے کی سازش ہو رہی ہے، منگل کو وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر اپنے رد عمل میں مولابخش چانڈیو نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر زبانی جمع خرچ سے زیادہ کچھ نہیں کیا جا رہا،کالعدم جماعتوں کے ساتھ تعلق رکھنے والے وزرا کی برطرفی تک نیپ پر عملدرآمد ممکن نہیں،بلاول بھٹو زرداری شہدا کے وارث اور دہشتگردی کے خلاف سب سے توانا آواز ہیں، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ جس کابینہ میں کالعدم جماعتوں کے ہمدرد وزیر ہوں اس کابینہ کو بلاول بھٹو کے مطالبات سے تکلیف تو ہوگی، حکومت دہشتگردوں کے خلاف نہیں اپوزیشن کے خلاف کارروائی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، دہشتگردوں کے خلاف بات کرو حکومت اسے اپنے خلاف سمجھتی ہے۔

چانڈیو

مزید : پشاورصفحہ آخر