حیات آباد ،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں ریسکیو 1122 سرگرم

حیات آباد ،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں ریسکیو 1122 سرگرم

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخو ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے اہلکاروں نے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ آپریشن میں حصہ لیا ۔ ریسکیو ترجمان بلا ل احمد فیضی نے بتایا کہ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے حیات آباد میں دہشت گردوں کے خلا ف ہونے والے سیکیو رٹی فورسز کے آپریشن میں زخمی ہونے والے 4افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا ۔ جن میں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے 2سیکیورٹی اہلکاربھی شامل ہیں جبکہ قریبی گھروں میں رہائش پذیر 2خواتین مسما ۃ (ش) اور مسماۃ (ص ) کھڑکیوں کے شیشے لگنے سے زخمی ہوئیں ۔سیکیو رٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مارے جانے والے 5دہشت گردوں میں سے 4دہشت گردوں کو ریسکیو 1122کی ایمبولینسز میں حیا ت آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر شیر دل خان کی قیادت میں ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمز، 4ایمبولینسز ، 1فائیر وہیکل اور 30اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کے شانہ بشانہ گزشتہ شب سے آپریشن میں امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -