وفاق المدارس امتحانات ، جائز ہ لینے کیلئے میڈیا اورسرکاری اداروں کو دعوت

وفاق المدارس امتحانات ، جائز ہ لینے کیلئے میڈیا اورسرکاری اداروں کو دعوت

رستم(نمائندہ پاکستان)وفاق المدارس السلفیہ پاکستان میں دینی مدارس اور جامعات (اہل حدیث) کا امتحانی بورڈ ہے۔ وفاق سے ملحق تمام سلفی مدارس اور جامعات سالانہ امتحانات میں شریک ہوتے ہیں۔ اس سال وفاق المدارس السلفیہ کے تمام مراحل ثانویہ عامہ، ثانویہ خاصہ، عالیہ اور عالمیہ کے سالانہ امتحانات 15 اپریل سے شروع ہو چکے ہیں جس میں شرکاء امتحانات کی کل تعداد 22473 ہے۔ اور شعبہ حفظ القرآن میں شریک طلبہ کی تعداد3215 ہے۔ پورے پاکستان میں امتحانی مراکز کی کل تعداد 441 ہے۔ جبکہ امتحانی نگران عملہ کی تعداد 1823 ہے۔ امتحانی مراکز کراچی سے بلتستان ، کوئٹہ مظفر آباد کشمیر اور صوبہ خیبرپختونخوا کے دور دراز علاقوں میں اور ہزارہ ڈویژن میں قائم کئے گئے ہیں۔ وفاق المدارس السلفیہ کے امتحانات کی خصوصیات یہ ہے کہ امتحانی سوالات TCS کے ذریعے امتحانی مرکز میں پہنچائے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے کسی جگہ پرچہ آؤٹ ہونے کے خدشات نہیں ہیں۔ امتحانات نہایت شفاف اور پر امن ماحول میں منعقد ہوتے ہیں۔ امتحان شروع ہونے سے پہلے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی تھی اور تمام امتحانی مراکز کا جائزہ لینے کے لئے مولانا یونس بٹ نے کراچی اور اندرون سندھ کا دورہ کیا۔ جبکہ ناظم اعلی چوہدری یاسین ظفر نے جنوبی پنجاب کے علاوہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور ضروری ھدایات جاری کی۔ اسی طرح صوبہ خیبر پختو ن خوا کے بعض قریبی اضلاع کے مراکز کا مولانا عمر بن عبدالعزیز نے دورہ کیا۔ ناظم اعلیٰ چوہدری یاسین ظفر نے امتحانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام میڈیا اور سرکاری اداروں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ امتحانات کا جائزہ لیں تاکہ وہ سرکاری امتحانات اور وفاق المدارس کے امتحانات میں واضح فرق محسوس کرسکیں۔ وفاق المدارس السلفیہ کے صدر سنیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر نے بھی تمام امتحانی کمیٹیوں کو امتحانات شفاف بنانے اور ہر قسم کی مداخلت سے پاک رکھنے کی خصوصی ھدایات جاری کی ہیں اس کے علاوہ تمام صوبوں میں موجود وفاق کے مسؤلین بھی امتحانی مراکز کا دورہ کریں گے۔تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ امتحانی مراکز کا اجائزہ لینے کے لئے مولانا محمد یونس بٹ نے کراچی اور اندرون سندھ کا دورہ کیا۔ جبکہ ناظم اعلیٰ چوہدری یاسین ظفر نے جنوبی پنجاب کے علاوہ سیالکوٹ گوجرانوالہ ، لاہور میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اور ضروری یدایت جاری کیں۔ امتحانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے تمام میڈیا اور سرکاری اداروں کو دعوت دی ہے کہ وہ امتحانات کا جائزہ لیں ۔ وہ سرکاری امتحانات اور وفاق کے امتحانات میں واضح فرق محسوس کریں گے۔ وفاق المدارس السلفیہ کے صدر علامہ پروفیسر ساجد میر نے بھی تمام امتحانی کمیٹیوں کو امتحانات کو شفاف بنانے اور ہرقسم کی مداخلت سے پاک رکھنے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ تمام صوبوں میں موجودہ وفاق کے مسؤلین بھی امتحانی مراکز کا دورہ کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر