ضلع ناظم کا کثیر المنزلہ پارکنگ سکائی لائن پلازہ بجلی کے پول ٹیلی فون کے محکموں سے رابطہ

ضلع ناظم کا کثیر المنزلہ پارکنگ سکائی لائن پلازہ بجلی کے پول ٹیلی فون کے ...

  

پشاور (سٹی رپورٹر ) ضلع ناظم محمدعاصم خان نے صوبے کے پہلے کثیرالمنزلہ پارکنگ سکائی لائن پلازہ نمکمنڈی کے تعمیر میں بجلی کے پول ، ٹیلی فون کیبل اورسوئی گیس کے پائپ لائن ہٹانے کیلئے متعلقہ محکموں سے رابطہ کیا ہیں جبکہ پی ڈی اے افسران کو پارکنگ سکائی لائن پلازہ کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں سے وقتا فوقتا انھیں آگاہ رکھنے کی ہدا یات جاری کردی ہے ،ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے پارکنگ سکائی لائن پلازہ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا جس میں ڈائریکٹر پی ڈی اے خان آزاد خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر سردار بہادر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنید اکبر ، ڈائریکٹر جنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میاں شفیق الرحمان، اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر پراپرٹی کامران امجد ا ور پراپرٹی کمیٹی کے چیئرمین و ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر علی بھی موجود تھے ۔ ضلع ناظم محمدعاصم خان سے پی ڈی اے ڈائریکٹر نے پارکنگ سکائی لائن پلازہ کے سائیٹ میں بجلی کے پول ، ٹیلی فون کیبل اور سوئی گیس کے پائپ لائن کو سائیڈ پر منتقل کرنے اور ٹریفک پولیس سے پارکنگ سکائی لائن پلازہ کیلئے تعمیراتی میٹریل لانے والے گاڑیوں کیلئے این او سی دینے کا مطالبہ کیا ہے جس پر ضلع ناظم نے واپڈ ایکسین سے رابطہ کرکے بجلی کے پول سائیٹ سے ہٹانے کی ہدایت کردی جبکہ ٹیلی فون اورسوئی گیس سے بھی ڈی جی میاں شفیق الرحمان کو لیٹر ارسال کرنے کی ہدایت کردی ضلع ناظم نے کہاکہ پارکنگ سکائی لائن پازہ میں چار فلور سیمی بیسمنٹ ، بیسمنٹ ، گراؤنڈ فلوراور فرسٹ فلور کمرشل سرگرمیوں کیلئے جبکہ باقی فلورز پارکنگ کی مقصد کیلئے استعما ل کیاجائیگا ،انہوں نے پی ڈی اے ڈائریکٹر کو ہدایت کردی ہے کہ پارکنگ سکائی لائن پلازہ کے تعمیراتی کام اور دیگر امور سے وقتا فوقتا انہیں آگاہ رکھیں ضلع ناظم نے فوری طور پر ورک شیڈول اور ایس ایس پی ٹریفک سے تعمیراتی میٹریل لانے والے گاڑیوں کیلئے این او سی دینے کی بھی احکامات جاری کردئیے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -