بونیر ،ایمل ولی خان اور سردار حسین بابک 22 اپریل کو جلسہ سے خطاب کرینگے

بونیر ،ایمل ولی خان اور سردار حسین بابک 22 اپریل کو جلسہ سے خطاب کرینگے

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتحب صدر ایمل ولی خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری سردار خسین بابک 22اپریل کو بونیر گاگرہ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔جلسہ میں سابق وزیرمملکت اور سابق مشیر استقبال خان ۔تحصیل ڈگر کے نائب ناظم خالد خان اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت جے یوائی سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔جلسہ عام کی تیاری کے لئے اے این پی تحصیل ڈگر کے صدر افسر خان اف سلطان وس ،جنرل سیکرٹری شوکت خان نے تحصیل کے دس یونین کونسلوں کے صدور اور سیکرٹریز کا اہم اجلاس ڈگر میں منعقد ہوا۔جس میں اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی خان ۔میاں سید لائق باچا نے خصوصی شرکت کی ۔اجلاس کے بعد ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی خان ۔افسر خان ۔شوکت خان ۔میاں سید لائق باچا اور سیکرٹری اطلاعات اصغر خان نے میڈیا کو جلسہ کی تیاریوں کے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبائی صدر ایمل ولی خان صدر منتحب ہو نے کے بعد بونیر میں پہلا جلسہ کریں گے ۔جلسہ میں سابق ایم این اے استقبال خان اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ اے این پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔جلسہ کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہے۔ہر یونین کونسل اور وولئیج کونسل کے صدور اور سیکرٹریز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اے این پی بونیر میں ایک مضبوط سیاسی قوت ہے۔اے این پی نے حالیہ الیکشن میں اکیلے چالیس ہزار ووٹ حاصل کئے ۔مگر ایک سازش کے تحت اے این پی کے مینڈیٹ کو چوری کرایا گیا۔موجودہ مرکزی اور صوبائی حکومت ناکامی سے دوچار ہے۔عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ اچکے ہیں ۔تبدیلی کے دعویدار صوبائی حکومت نے عوام کا جینا خرام کردیاہے۔اے این پی عوامی جماعت ہے اور ہم عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہرفورم پر اواز اٹھائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -