دارالقر آن پنج پیر میں 78واں سالانہ تفسیر قر آن کا باقاعدہ آغاز
صوابی( بیورورپورٹ)دارالقر آن پنج پیر میں 78واں سالانہ تفسیر قر آن کا باقاعدہ آغاز مولانا محمد طیب طاہری نے کیا اس سالانہ تفسیر قر آن کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات شریک ہو تے ہیں اس موقع پر امیر جماعت اشاعت التوحید والسنت شیخ القر آن مولانا محمد طیب طاہری نے کہا کہ جماعت اشاعت کا مقصد معاشرے کی اصلاح کر نا اور مسلمانوں کو قر آن و سنت کی تعلیمات سے عملی طور پر روشناس کرانا ہے اور اس کی بنیاد ہمارے والد محترم شیخ القر آن والحدیث حضرت مولانا محمد طاہر ؒ نے 1938میں رکھی تھی انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح اور امن و امان قر آنی تعلیمات پر عمل کرنے کے بغیر ہر گز ممکن نہیں پاکستان میں پارلیمانی نظام ملک کی تباہی کا نظام ہے جب کہ صدارتی نظام ملک کے استحکام کے لئے کچھ نہ کچھ سود مند ثابت ہو تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا ہے کہ قر آن سیکھنے اور سکھانے والے دونوں اس امت کے بہترین افراد ہے اور ہمیں بھی اس پر فخر ہے کہ اللہ پاک نے ہمیں قر آن و سنت کے خدمت کے لئے یہ موقع فراہم فرمایا ہے