سٹاک مارکیٹ : ایک روزہ تیزی کے بعد مندا ، انڈیکس 122پوائنٹس گرگیا

سٹاک مارکیٹ : ایک روزہ تیزی کے بعد مندا ، انڈیکس 122پوائنٹس گرگیا

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کواتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 37400اور37500کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے33ارب46کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت18.62فیصدکم جبکہ 54.17فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،توانائی،سیمنٹ،بینکنگ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37635پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کارگروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریزکیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 37337پوائنٹس کی نچلی سطح پر ٹریڈ ہواتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس122.13پوائنٹس کمی سے 37387.16پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طور پر347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے137کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،188کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں33ارب46کروڑ6لاکھ72ہزار175روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر76کھرب28 ارب45 کروڑ33لاکھ61ہزار31روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر13کروڑ99لاکھ77ہزار140شیئرز کاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت3کروڑ20 لاکھ29ہزار 810شیئرز کم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت328.00روپے اضافے سے 7000.00روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت43.31روپے اضافے سے1639.68روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت183.66روپے کمی سے 3489.67 روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت161.00روپے کمی سے 7899.00روپے ہوگئی ۔منگل کویونٹی فوڈز کی سرگرمیاں 1کروڑ 63 لاکھ 35ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت76پیسے کمی سے1.54روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 1کروڑ 33لاکھ53ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

،جس کے شیئرزکی قیمت8پیسے کمی سے5.01روپے ہوگئی ۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس58.27پوائنٹس کمی سے17694.85پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس310.03پوائنٹس کمی سے61036.28پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس110.48پوائنٹس کمی سے27387.16پوائنٹس پربندہوا ۔

مزید :

کامرس -