مومنٹم ٹیک کانفرنس کا تیسرا ایڈیشن 30 اپریل اور یکم مئی کو کراچی میں ہوگا

مومنٹم ٹیک کانفرنس کا تیسرا ایڈیشن 30 اپریل اور یکم مئی کو کراچی میں ہوگا

کراچی ( پ ر)مومنٹم ٹیک کانفرنس کا تیسرا ایڈیشن 30 اپریل اور یکم مئی 2019 کو پرل کانٹیننٹل ہوٹل کے تعاون سے کراچی میں ہوگا۔ اس سال مومنٹم کانفرنس تیسرے ایڈیشن میں ملک بھر سے 100 سے زائد سٹارٹ اپز شرکت کریں گے جو حتمی کامیابی کے لئے ایک دوسرے کے مقابل ہونگے۔ پری ایونٹ سو سٹارٹ اپس کے درمیان پچنگ سمیت سرگرمیاں 28 اور 29 اپریل کو نیشنل انکوبیشن سینٹر کراچی میں ہوگی۔مومنٹم ایک عالمی سٹارٹ اپ کمیونٹی ہے جو جدید اور اختراعی ٹیکنالوجیز پر کام کرنے والے کاروباری افراد کو تعلیم دینے، ان میں شوق پیدا کرنے اور ایک دوسرے سے منسلک کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے تا کہ آنے والے سالوں میں پاکستان کی ترقی کے لئے علم پر مبنی معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ ایک پلیٹ فارم ہے جو ایکو سفایر کے تمام حصہ داروں بشمول سٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں، انکیو بیٹرز اور دیگر شراکت داروں کو ایک جگہ جمع کرتا ہے۔گزشتہ سال پورے ایکو سسٹم سے تین سو سٹارٹ ا پس اپنے بہترین کاروباری تجربہ اور جدید دماغ کے ساتھ ساتھ اسپیکر سیشن ، ورکشاپس اور حاضرین کے ساتھ مصروف رہیں۔اس طرح شرکاء کو 500 مختلف مینٹروز، مقررین اور سٹارٹ اپس کے تجربات سے سیکھنے کا موقع میسر آیا۔

بانی عامر جافری نے کہا کہ 2016 میں موبائل ورلڈ کانگریس سے واپسی کے بعد انہوں نے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ یہ میرے لئے ایک شاندار تجربہ رہا۔ فیس بک، گوگل، آئی بی ایم، مائیکرو سافٹ اور اے ڈبلیو ایس جیسی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کی مومنٹم میں شرکت اور اسٹیج پر ان کی موجودگی ہمارے لیے بہت عمدہ تجربہ رہا ہے۔ابتدائی مقابلوں کے علاوہ اس سال کی کانفرنس اس خیال سے بھی منفرد ہے کہ اس میں تجرباتی سرگرمیوں کا انعقاد اور پراڈکٹ کی رونمائی بھی ہو گی۔ سٹارٹ اپ 100 اس سال کا نیا اضافہ ہے جو ایک عمودی مسابقتی عمل ہے جس میں 100 سٹارٹ اپس نہ صرف اپنے نظریات اور خیالات پیش کریں گے بلکہ اپنی مصنوعات کی رونمائی کے ذریعے ان کے بارے میں مکمل معلومات بھی دیں گے۔ جیتنے والوں کو دس ہزار ڈالر مالیت کے کیش اور سروسز انعامات دیے جائیں گے۔ سو میں سے صف اول کے دس سٹارٹ اپس گرینڈ پرائز کے لیے مرکزی سٹیج پر ایک دوسرے کے مقابل آئیں گے جن میں سے پہلے 3 کو نقد انعامات دیے جائیں گے۔پروگرام ڈائریکٹر مومنٹم ٹیک کانفرنس ثناء میلا نے کہا ہے کہ یہ کوئی معمولی ووٹ نہیں ہے بلکہ ہم سب کے لیے ایک بہترین تجربہ کا حامل ہے، یہ انٹرپرینیورز کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ جو اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں وہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں جو براہ راست فاؤنڈرز کے ساتھ کام کرتے ہیں اور وہ اس دوران مختلف سرگرمیوں میں ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے۔مومنٹم کے اس سال کے لیے تعاون و اشتراک میں سٹارٹ اپس 100 کے لیے ورچوئل فورس، کوویلنٹ گا فچ ہیکاتھون، دفتر خوان برائے سرمایہ کاری مینجمنٹ اور دیگر کے علاوہ ریڈیکل اینڈ ایمپیکٹ ڈائنامکس فار ورکشاپس شامل ہیں۔ٹکٹوں کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے شرکاء ایزی ٹکٹس سے ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں یا مومنٹم کی ویب سائٹ http//momentum.org.pk سے رجوع کر سکتے ہیں۔ پاسز کی چار کیٹگریز میں سے سب سے بنیادی سٹوڈنٹ پاس ہے جو بنے بنیادی رسائی کے ساتھ طلباء و طالبات کے لیے تیار کیا گیا ہے اور وی آئی پی رسائی والا پاس انفلوئنسرپاس ہے۔کانفرنس دو دن پر محیط ہوگی، اس دوران مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ پہلے روز ایگزیکٹو گول میز مباحثہ ہوگا جہاں مو ثر خواتین اپنے چیلنجز سے آگاہ کریں گی اس کے ساتھ صحت کہانی بھی ہو گی۔ اس موقع پر مختلف مصنوعات متعارف کرائی جائیں، اسٹارٹ اپ مقابلے ہونگے، ورکشاپس، نیٹ ورکنگ، جابز فیئرز، موسیقی، تفریح اور مختلف سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ڈویلپرز، ڈیزائنرز اور انٹرپرینیورز فنٹیک ہیکاتھون میں حصہ لیں گے جس کا مقصد پاکستان کے ڈیجیٹل پیمنٹ ایکو سسٹم کے ذریعے صارفین سے متعلق نئے تجربات کا تبادلہ اور ریونیو ماڈل اختیار کرنا ہے۔ مومنٹم کے معاون بانی عاصف جعفری نے کہا ہے کہ اس سال ان سے طویل مدتی پلیٹ فارم بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور اپنے شراکت داروں کے ذریعے اور ہزاروں ڈالر کی سروس پیکیجز مفت فراہم کیے جائیں گے۔ اس سال سرمایہ کاری ور کشاپس بھی ہوں گی۔ اس سارے عمل کے پیچھے میرا تصور یہ ہے کہ بوٹسٹرا پنگ میں تیزی لائی جائے، سٹارٹ اپس کے لیے مقامی سطح پر اس کا اہتمام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید : کامرس