فصل خریف کیلئے 2ارب روپے کے قرضہ جات جاری کرنے کا ہدف مقرر کردیا، صدر پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے فصل خریف 2019ء کیلئے 2ارب روپے کے قرضہ جات جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے یہ قرضہ جات کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں میں تقسیم کیے جائیں گے تاکہ کاشتکار / ممبران کوآپریٹو سوسائٹیز اپنی زرعی ضروریات پوری کر سکیں۔ اس کااظہار صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک منیر احمد خان نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بینک نے فصل ربیع 2018-19کیلئے ایک ارب 53 کروڑ 69لاکھ روپے کے قرضہ جات جاری کیے تھے اور فصل خریف 2018ء کی وصولی کی مد میں 99.75فیصد کے حساب سے وصولی کی تھی انہوں نے پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو بروقت مکمل کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار اس سہولت سے استفادہ کر سکیں۔