شفانے ہیلتھ کیئر سیکٹر میں کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ حاصل کر لیا

شفانے ہیلتھ کیئر سیکٹر میں کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ حاصل کر لیا

اسلام آباد( پ ر) شفا انٹرنیشنل ہسپتال نے مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) کا 34واں ایکسیلنس ایوارڈ مسلسل چھٹی بار جیت کر ہیلتھ کیئر سیکٹر میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔محمد زاہد( ایگزیکٹو ڈائریکٹراینڈ ممبربورڈ آ ف ڈائیریکٹر ، اشفا انٹرنیشنل ہسپتال) نے تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبد الباری سے ایوارڈ وصول کیا۔ تقریب کا انعقاد کراچی میریٹ ہوٹل میں ہوا جس میں ملک کے مختلف صنعتی شعبوں سے تعلق والی ممتاز کاروباری شخصیات اور بزنس کمیونیٹی نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹرمنظورالحق قاضی (سی ای او ،شفا انٹرنیشنل ہسپتال ) اورعزیز احمد جان (سی او او،شفا انٹرنیشنل ہسپتال) نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال مثبت کاروباری اقدار کو اپنا کر مریضوں اور شراکت داروں کی ضروریات کو بطریقہ احسن پورا کرتا رہے گا ۔میپ نے مختلف کمپنیوں کو اپنے شعبو ں میں شاندار کارکردگی اور کارپوریٹ گورننس کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کیلئے کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ کا اجراء 1982میں کیا۔

مزید : کامرس