توہین عدالت کی درخواستوں پر وفاقی سیکرٹری داخلہ کو نوٹس، جواب طلب

توہین عدالت کی درخواستوں پر وفاقی سیکرٹری داخلہ کو نوٹس، جواب طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواستوں پر وفاقی سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔یہ درخواستیں ضیا الرحمن، سکند(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

ر حیات ودیگر شہریوں کی طرف سے دائر کی گئی ہیں ،جن کا موقف ہے کہ میرٹ پر آنے کے باوجود انہیں انسداد دہشت گردی سیل میں کانسٹیبل بھرتی نہیں کیا گیا،بھرتی نہ کرنے پر داد رسی کے لئے درخواستیں لاہورہائیکورٹ میں دائر کیں، عدالت نے درخواستیں دادرسی کے لئے سیکرٹری داخلہ کو بھجوا دی تھیں،عدالت کے 15جنوری 2019ء کے اس حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی،سیکرٹری داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر