پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ، حکومتی کارکردگی کا احتساب ہے،مریم اورنگزیب

پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ، حکومتی کارکردگی کا احتساب ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں مشرف دور میں جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے اہداف کے حصول میں (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

مشکلات ہوئیں،اراکین پارلیمنٹ کی شمولیت کے بغیر ترقی کے اہداف کا حصول مشکل ہوتا ہے،دیرپا ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پارلیمنٹ کا کام ضروری قانون سازی ہے،پارلیمنٹ کا کام حکومتی کارکردگی کا احتساب بھی ہے۔ منگل کو یہاں دیرپا ترقی کے اہداف کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ2015 میں پارلیمنٹ کے اندر دیرپا ترقی کے اہداف کے حوالے سے سیکرٹریٹ بنایا گیا ، پاکستانی پارلیمنٹ اس حوالے سے پہلی پارلیمنٹ تھی جہاں دیرپا ترقی کے اہداف کے لئے ایک گلوبل فریم ورک بنایا گیا، زلزلہ آیااس سے اہداف کے حصول میں مشکل ہوئی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مشرف دور میں جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے اہداف کے حصول میں مشکلات ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کے حصول کیلئے وفاقی، صوبائی اسمبلیوں اور بلدیاتی اداروں کا اہم کردار ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید : ملتان صفحہ آخر