سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی دوحہ میں پاکستانی وفود سے ملاقاتیں

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی دوحہ میں پاکستانی وفود سے ملاقاتیں

  

ہارون آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دوحہ قطر میں ہارون آباد سے تعلق رکھنے والے محمد طاہر اور پاکستانی کمیونٹی کے وفود سے ملاقات کی اور پاکستان کی معاشی مضبوطی اور عوامی ریلیف کے حکومتی عزم اور وژن کا اظہار کیا اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے رہنماء سے ملاقات کی سپیکر قومی(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے اپنے معاشی اہداف اور منزل کا تعین عوامی فلاح و بہبود کے تناظر میں کیا ہے معاشی استحکام اور غربت و بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے جامع پلان اور پالیسی وضع کی گئی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا رجحان فروغ پارہا ہے جس سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوگی اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے بیرونی سرمایہ کاری کے لیے حکومت نے شفاف اور دیانتدار کلچر متعارف کرایا ہے کرپشن کے خاتمہ کے لیے بھی ہمارا عزم اور مشن بالکل واضع ہے صاف ستھری قیادت اور شفاف گورننس کے ثمرات عوام کو ضرور ملیں گے معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات بھی مستحکم اور مستقل بنیادوں پر استوار کئے جائیں گے دوحہ قطر میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار بہت اہمیت کا حا مل ہے اور ہمارے یہ بھائی وطن عزیز کی معیشت میں بہت اہم اورقابل ستائش پہلو کا درجہ رکھتے ہیں اور ان کی حب الوطنی اور ملکی خدمت کا جذبہ مثالی ہے آخر میں محمد طاہر نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو ہارون آباد کے عوام کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر اس قیصر نے مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

اسد قیصر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -