فتح پور‘ بداخلاقی کیس ‘ وزیر اعلیٰ کا نوٹس ‘ ڈی پی او سے رپورٹ طلب
کروڑلعل عیسن(نمائندہ پاکستان) فتح پورمیں فرسٹ ائیر کی طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی بداخلاقی کیس کے ملزمان کاچارروزہ ریمانڈ دے دیا گیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز وین(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
ڈرائیور ابراھیم فرسٹ ائر کی طالبہ کو کالج چھوڑنے کی بجائے ویران جگہ پر لے جاکر ساتھی کے ہمراہ مبینہ طور پربداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس تھانہ فتح پور نے طالبہ اجتماعی کیس کے ملزمان وین ڈرائیورابراھیم اسکے ساتھی ندیم کوعلاقہ مجسٹریٹ شوکت علی کی عدالت میں پیش کیاگیامعززجج نے ملزمان کاچارروزہ ریمانڈدیتے ہوئے ملزمان کے ڈی این اے رپورٹ جلدپیش کرنے کاحکم دیاہے دریں اثنا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے طالبہ کے ساتھ بداخلاقی کے واقعہ کانوٹس لے لیاہے اورڈی پی اولیہ راناطاھررحمان سے فوری رپورٹ طلب کرلی وزیراعلی عثمان بزدارکاکہناہے کہ طالبہ کوانصاف دلایاجائیگا۔