ماڈل کورٹس کیخلاف وکلاء کا احتجاج ‘ عدالتی بائیکاٹ

ماڈل کورٹس کیخلاف وکلاء کا احتجاج ‘ عدالتی بائیکاٹ

وہاڑی (بیورورپورٹ+نامہ نگار) پاکستان بار کونسل کے فیصلہ کے مطابق ملک بھر کی طرح وہاڑی میں بھی ماڈل کورٹس کا بائیکاٹ(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

دوسرے روز بھی جاری رہا، کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا واقعات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وھاڑی کے صدر چوہدری شکیل احمد تارڑ اور جنرل سیکرٹری علی اعجاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان بار کونسل کے فیصلہ کے مطابق وھاڑی بار کے وکلاء تا حکم ثانی محمود غنی ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وھاڑی کی ماڈل کورٹ کا مکمل بائیکاٹ کریں گے اور عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے اور اگر کسی وکیل نے عدالت میں پیش ہونے کی کوشش کی تو اس کی ممبر شپ اور لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

عدالتی بائیکاٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر