ڈیرہ ‘ شہر کی ترقی ‘ مسائل حل کرنے کیلئے ٹاسک فورس بنانیکا فیصلہ

ڈیرہ ‘ شہر کی ترقی ‘ مسائل حل کرنے کیلئے ٹاسک فورس بنانیکا فیصلہ

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)۔رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔ڈیرہ غازی خان شہر کے مسائل کے حل کیلئے مقامی لوگوں کی ٹاسک فورس تشکیل دی جارہی ہے(بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

انہوں نے یہ بات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ریاض الحق بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے ریجنل آفس کا دورہ کیا اور افسران سے ملاقات کی اس موقع پر انفارمیشن آفیسر محمد جنید جتوئی اور دیگر موجود تھے۔رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ریاض الحق بھٹی نے کہا کہ انفارمیشن و کلچر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی تشہیر اور عوام میں مثبت تاثر پیدا کرنے کیلئے کام کررہا ہے۔ ادھر ڈیرہ غازیخان میں خواتین کیلئے فیسٹول منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کمشنر آفس میں اجلاس منعقد کرکے خواتین فیسٹول کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔20 اپریل کو دو بجے آرٹس کونسل میں خواتین فیسٹول منعقد ہوگا۔فیملی شو میں رنگا رنگ پرگرام کے علاوہ مختلف سٹالز لگائے جائیں گے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ گھٹن کے ماحول میں خواتین میلہ ہوا کا خوش کن جھونکا ثابت ہوگا۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈیشن اظفر ضیاء نے کہا کہ خواتین فیسٹول کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلائے جائیں گے.اجلاس میں وائس پرنسپل ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیوٹ محبوب حسین،غازی یونیورسٹی کے پروفیسر شعیب رضا،پروفیسر سمیرا بانو،پروفیسر عمران لودھی،پی ایچ اے کے ثناء محمد،پروگرام آفیسر آرٹس کونسل فضل کریم اور دیگر شریک تھے .

شاہینہ نجیب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -