حادثوں میں دو ہلاکتیں‘1 خودکشی ‘ نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

حادثوں میں دو ہلاکتیں‘1 خودکشی ‘ نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

  

ملتان ‘ رحیمیار خان ‘ سرگودھا ‘ کروڑ لعل عیسن (خبرنگار خصوصی ‘ بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان ) مختلف واقعات ‘ حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ملتان(خبر نگار خصوصی) ٹرین(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

سے گر کر بزرگ جاں بحق ہو گیا‘ایبٹ آباد کا رہائشی 51سالہ صفدر کینٹ ریلوے سٹیشن پر ٹرین سے اترتے ہوئے گرگیا۔ ریسکیو کو اطلاع دی گئی مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ کینٹ پولیس نے لاش سردخانے میں رکھواکر صفدر کے ورثاء کو اطلاع کردی ہے۔ رکن پور کی رہائشی20سالہ شاہینہ بی بی جو کہ اپنے قریبی رشتہ داروں کی شادی کی تقریب میں جانے کی خواہش مند بھی والدین کے انکار پر دلبرداشتہ ہوکر شاہینہ بی بی نے کالا پتھر لسی میں گھول کر پی لیا، حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیا، جہاں ایک روز تک طبی امداد کے باوجود شاہینہ بی بی جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے5افرادجن میں تھلی چوک کی رہائشی18 سالہ شکیلہ بی بی، چک72کی 22سالہ رافعہ بی بی، تاج گڑھ کا 22سالہ امیر شاہ، ڈہرکی کا18سالہ محمد آفتاب اور سنی پل کارہائشی25سالہ فریاد حسین کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔کرمپور موضع احمد پو ر کا رہائشی محمد مقبول عمر 18/20سال بجلی کے شارٹ سرکٹ سے کرنٹ لگ گیا ۔ جیسے 1122نے آرایچ سی کرم پور لایا گیا آر ایچ سی کرم پور پہنچتے ہی دم توڑ گیا ہے ۔ چکنمبر 88 ایم ایل کے قریب راجن شاہ نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد لاش کی تاحال شناخت نہ ہو سکی عمر تقریبا 24 سال ہے لاش پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ھسپتال کروڑ لعل عیسن منتقل کر دی گئی اطلاع ملتے ہی کروڑپولیس موقعہ پرپہنچ گئی اورضروری کارروائی مکمل کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -