ابدالی روڈملتان ‘ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پلازہ سیل کرنیکا حکم

ابدالی روڈملتان ‘ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پلازہ سیل کرنیکا حکم

ملتان(خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ابدالی روڈ پر واقع نجی پلازہ کی جانب سے ٹیکس ادا نہ کرنے پر عدالت نے نجی پلازہ کو سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ہائیکورٹ ملتان بینچ کے سینئر جج جسٹس علی باقر نجفی نے وضاحت پیش کرنے پر پلازہ کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ وکیل (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

حاجی اسلم ملک نے موقف اختیار کیا کہ نجی پلازہ کی اونچائی زیادہ ہونے پر 3 کروڑ 29 لاکھ 68 ہزار 5 سو روپے کے ٹیکس کا نوٹس جاری کیا تھا عدالت میں ٹیکس ادا کرنے کے بیان کے باوجود پلازہ حکام نے ابھی تک ٹیکس ادا نہیں کیا ہے جبکہ نجی پلازہ کے مالکان کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ جاری کردہ نوٹس کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے روبرو چیلنج کر رکھا ہے وکلاء کے دلائل کے بعد فاضل عدالت نے ٹیکس ادا کئے جانے تک پلازہ کو سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر