رحیم یار خان: کالا یرقان بے قابو، 5خواتین سمیت 6افرادلقمہ اجل

رحیم یار خان: کالا یرقان بے قابو، 5خواتین سمیت 6افرادلقمہ اجل

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)کالے یرقان کے باعث اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،5خواتین سمیت مزید 6افراد ہسپتال میں لقمہ اجل، 4متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تفصیل کے مطابق موضع سونک کی رہائشی 55سالہ شرم مائی، گھوٹکی(سندھ) کی 55سالہ شریفاں بی بی، چک94پی کی (بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

65سالہ مہ ناز بی بی، میانوالی قریشیاں کی 60سالہ حیاتاں مائی، سنجر پور کی 55سالہ اللہ دانی اور پیپلزکالونی کارہائشی70سالہ عمررسیدہ محمد قدیر کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیاجہاں طبی امداد کے باوجود تمام افراد جانبر نہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ4متاثرین لیاقت پور کی رہائشی 55سالہ منیراں بی بی، بستی چندرامی کی 70سالہ بختاور بی بی، چک113پی کا 70سالہ عبدالستار اور سربھوری روڈ کارہائشی80سالہ زاہد اختر کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کالا یرقان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -